• news

سول ایوی ایشن اتھارٹی کا عملہ دفاتر کو تالے لگاکر غائب ہوگیا

اسلام آباد (سہیل عبدالناصر)  ڈاکٹر طاہرالقادری  کی آمد پر  ہنگامہ آرائی  کے نتیجہ میں بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ائر پورٹ پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کا عملہ  اندرون و بیرون ملک سے آنے والے  مسافروں کو مدد اور رہنمائی فراہم کرنے کے بجائے مشکل صورتحال میں دفاتر کو تالے لگا کر غائب ہو گیا۔ ائرپورٹ سے مسافروں کو نکالنے  کیلئے شٹل سروس اور  ٹیکسی سروس چلانے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔  مسافروں کے شدید احتجاج  کے بعد بمشکل شام چار بجے  ائر پورٹ سے  کیب  سروس شروع کرائی گئی  اور  مسافروں سے من مانے کرائے  وصول کئے گئے۔ اتوار کے روز ہی  سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مقامی حکام نے   مسافروں کو ائر پورٹ لانے اور اندرون و بیرون ملک سے یہاں پہنچنے والے مسافروں کے   انخلاء کے ضمن میں کسی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے   اقدامات کرنے کرنے کے بارے میں فیصلے کئے تھے۔  ہنگامی صورتحال میں  مسافروں کو سہولت فراہم کرنے کا کوئی متبادل منصوبہ سرے سے بنایا ہی نہیں گیا۔ سمجھدار مسافروں نے بیرون ملک اور اندروں ملک  کے ڈیپارچر لاونجز سے نکلنے سے انکار کر دیا۔  موبائل فون کی بندش نے  مسائل کی شدت کو مزید بڑھا دیا۔
عملہ/ غائب

ای پیپر-دی نیشن