• news

سپورٹس بورڈ پنجاب اور فاطمید فاؤنڈیشن کے تعاون ورلڈ لارجسٹ بلڈ ڈونیشن کیمپ

لاہور (سپورٹس رپورٹر) سپورٹس بورڈ پنجاب کے تعاون سے فاطمید فائونڈیشن میںورلڈ لاجسٹ بلڈ ڈونیشن کیمپ کے موقع پر 615 بیگ خون کے عطیات اکٹھے کرکے عالمی ریکارڈ قائم کردیا گیا، بلڈ کیمپ میں 12سو ڈونر نے شرکت کی جن میں سے 615افراد سے خون کے عطیات لئے گئے، بعض افراد کو ویٹنگ لسٹ میں رکھ لیاگیا۔ ڈی جی سپورٹس عثمان انور نے کیمپ کا دورہ کیا اور خون کے عطیات دینے والوں کے جذبے کو سراہا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کی مدد کرنا ہم سب کا فرض ہے، ان بچوں کو ہمارے خون سے زندگی ملتی ہے اس لئے ہمیں خون کے عطیات دینے میں کوئی سستی نہیں برتنی چاہئے۔ پنجاب یوتھ فیسٹیول کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے نوجوانوں نے اس فیسٹیول میں 33ورلڈ گینز ریکارڈ بنا کر دنیا کو حیران کردیا۔ سپورٹس بورڈ پنجاب اکتوبر میں انٹرنیشنل سپورٹس فیسٹیول فیز ٹو کا انعقاد کررہا ہے جس میں ہم مزید نئے ریکارڈ بنائیں گے ان میں سے ایک تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کیلئے بھی بنائیں گے،جو کہ سب سے زیادہ خون کے عطیات اکٹھے کرنے کا ہوگا۔ایونٹ کوآرڈینیٹر مہوش بتول کیفی نے بتایا گزشتہ برس فاطمید نے 97بیگ خون کے عطیات اکٹھے کئے تھے جبکہ اس برس 615بیگ خون اکٹھے کئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن