• news

اولمپک ڈے تقریبات، باسکٹ بال میچ سیکرٹری الیون نے جیت لیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر)اولمپک ڈے رن تقریبات کے سلسلہ میں کھیلا گیاباسکٹ بال میچ سیکرٹری الیون نے جیت لیا۔ پریذیڈنٹ الیون اور سیکرٹری الیون کی ٹیموں  میں کانٹے کامقابلہ ہوا۔ سیکرٹری الیون نے پریذیڈنٹ الیون کو 3 پوائنٹ سے ہرا دیا۔ سیکرٹری الیون کی جانب سے زاہد 33 پوائنٹ جبکہ  پریذیڈنٹ الیون کی جانب سے زین 12 پوائنٹ بنا کر نمایاں کھلاڑی رہے۔ مہمان خصوصی باسکٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری  جنرل خالد بشیر نے  ٹرافی دی۔

ای پیپر-دی نیشن