• news

جناب فوری سستا انصاف مگر کیسے

مکرمی!  اس وقت وطن عزیز کے عوام بیٹیوں کے اغواء قتل‘ زیادتی اور چھوٹے  بچے بچیوںکے ساتھ درندگی کے بڑھتے ہوئے واقعات  کی وجہ سے بے حد پریشان ہیں۔ لاکھوں قوم کی بیٹیاں  تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔  والدین اپنی زیر تعلیم بیٹیوںاور بچوںکے تحفظ  کے بارے میں بہت فکر مند ہیں۔ گھروں سے صبح  جب بچیاں تعلیم کے لئے  تعلیمی اداروں میں  جاتی ہیں واپسی تک والدین اپنی بچیوں کی سلامتی کیلئے  دعائیں مانگتے   ہیں اور ہر وقت انجانے  خوف میں مبتلا رہتے ہیں کئی والدین  نے اپنی بچیوں کی خوف سے پڑھائی بند کر دی ہے۔ زیر تعلیم  بچیوں کی زیادہ تعداد مڈل اور غریب گھروں کی ہے۔ اگر ظلم و زیادتی کے واقعات بند نہ ہوئے زیادتی کرنے والے مجرموں کو عبرناک  سزا نہ ملی اور درندگی  کے واقعات کو روکنے  کے لئے ٹھوس اقدامات نہ کئے گئے تو بچیوں کا تعلیمی مستقبل تباہ ہو جائے گا۔
                          (محمد سجاد مغل محلہ سوہاوہ تحصیل ڈسکہ)

ڈاک ایڈیٹر

ڈاک ایڈیٹر

ای پیپر-دی نیشن