ترقیاتی کام اور چھوٹے شہر
مکرمی! موجودہ دور میں مسلم لیگ (ن) کی پاکستان کے لئے انتھک اور تاریخی خدمات جو سنہری حروف سے لکھی جائیں گی ۔مثلاً رنگ روڈ‘ میٹرو بس اور اب میٹرو ٹرین‘ راولپنڈی فیصل آباد اور ملتان میں میٹرو بس کا آغاز وغیرہ لاہور اور پنجاب کے دوسرے شہروں میں آمد و رفت کو آسان بنانے کے سلسلے میںاور بیڈز اور انڈر پاسز کی تعمیر‘ پانی‘ کوئلے اور شمسی توانائی کے ذریعے بجلی کی پیداوار نہ جانے کتنے اور فلاحی کاموں کی شروعات ہے جو باعث صد تحسین ہیں۔یہاں یہ گزارش کرنا چاہوں گا کہ ان تمام ترقیاتی منصوبوں کا لاہور اور پنجاب کے دوسرے چار بڑے شہروں میں پایہ تکمیل ہونے سے صوبے کے دیگر چھوٹے شہروں میں ایک احساس محرومی کی سی کیفیت محسوس کی جا سکتی ہے۔ لہذا آپ سے گزارش ہے کہ ہسپتال اور دوسرے ترقیاتی منصوبے پنجاب کے دوسرے چھوٹے شہروں میں بھی شروع کئے جائیں تاکہ ان شہروں کے لوگوں کا احساس محرومی ختم ہو سکے اور آپ کی حکومت دوام نصیب ہو۔ (محبوب عالم کھوکھر)مکان نمبر 122 گلی نمبر 12/B اویس بلاک یوسف مارکیٹ شاہدرہ لاہور