• news

کسی کو اقلیتی عبادت گاہوں پر قبضے کی اجازت نہیں دی جائیگی: جسٹس تصدق

کراچی (سٹاف رپورٹر) چیف جسٹس نے حیدر آباد میں مندر پر قبضے کی خبروں کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے پولیس سے جواب طلب کرلیا۔ چیف جسٹس نے اے آئی جی لیگل علی شیر جاکھرانی کو اپنے چیمبر میں طلب کیا۔ علی شیر جاکھرانی نے بتایا کہ حیدر آباد میں ہندو برادری کی جانب سے مندر پر قبضے سے متعلق احتجاج کے بعد حکومت سندھ نے ایس پی حیدر آباد کی سربراہی میں تحقیقاتی ٹیم مقرر کردی ہے جو جلد اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔ چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کہا کہ ملک میں اقلیتوں کی عبادت گاہوں پر کسی کو قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ آئین اقلتیوں کو مکمل تحفظ فراہم کرتا ہے۔ چیف جسٹس نے شدید اظہار برہمی کرتے ہوئے حکم دیا کہ پولیس کی جانب سے کالی ماتامندر سے متعلق رپورٹ صبح سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں جمع کرائی جائے۔

ای پیپر-دی نیشن