فاٹا ٹربیونل نے شکیل آفریدی کی 33 سالہ سزا سے متعلق کمشنر ایف سی آر کے فیصلے کا ریکارڈ طلب کر لیا
پشاور (آئی این پی) تین رکنی فاٹا ٹربیونل نے کالعدم تنظیموں سے روابط کے الزام میں 33 سال قید کی سزا پانے والے امریکہ کیلئے اسامہ کی نشاندہی کرنے والے ڈاکٹر شکیل آفریدی کیس میں کمشنر ایف سی آر کے فیصلہ کا ریکارڈ طلب کر لیا۔ فاٹا ٹریبونل کے شاہ ولی خان، پیر فدا اور اکبر خان نے ڈاکٹر شکیل آفریدی کی طرف سے کیس کی سماعت کی۔