باجوڑ ایجنسی کے قبائل کا جرگہ، فوج سے تعاون، امن کمیٹی فعال بنانے کا اعلان
باجوڑ(اے این این ) باجوڑ ایجنسی کے نائوگئی، چہارمنگ اور ماموند قبائل کا ایک بڑا جرگہ خار میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر عمائدین نے علاقے میں امن کیلئے انتظامیہ اور فوج کے ساتھ ہر ممکن تعاون اور دہشت گردی کی کوششوں کو ناکام بنانے کیلئے امن کمیٹی کو دوبارہ فعال کرنے کا اعلان کیا۔ باجوڑ ایجنسی کے پولیٹیکل ایجنٹ عبدالجبار شاہ نے کہا ایجنسی کے لوگوں نے علاقے سے دہشت گردی کے خاتمے اور حکومتی عملداری کے قیام کیلئے نمایاں کردار ادا کیا ہے۔