بھارت کا اپنے سول ایٹمی پروگرام کی وسیع تر نگرانی کیلئے عالمی سمجھوتے کی توثیق کا اعلان
نئی دہلی (رائٹرز) بھارت نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے سول ایٹمی پروگرام کی نگرانی میں توسیع کیلئے ایٹمی توانائی کے بین الاقوامی ادارے کے ساتھ سمجھوتے کی توثیق کررہا ہے۔ اس اقدام کے ذریعے امریکہ کے ساتھ نہ صرف اہم ایٹمی شراکت داری کی راہ ہموار کرنا ہے بلکہ اسے یہ طاقتور اشارہ بھی دینا ہے کہ انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرنے والے وزیراعظم نریندر مودی جو ستمبر میں واشنگٹن میں صدر اوباما سے ملاقات کر رہے ہیں امریکہ کیساتھ سٹرٹیجک اور تجارتی تعلقات کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔