• news

چوک شالامار باغ کی توسیع اور سک نہر کا چوک

مکرمی! چوک شالامار باغ کی ری ڈیزائیننگ پر کام جاری ہے جس سے یہ چوک سگنل فری ہو جائیگا اور ٹریفک جام ہونے کا دیرینہ مسئلہ کافی حد تک حل ہو جائیگا۔ اس پراجیکٹ کو شروع کرنے پر حکومت پنجاب شکریہ کی مستحق ہے۔ یہاں کے عوام کو پختہ یقین تھا کہ شالا مار باغ کے قریب ہی واقع چوک سک نہر کو بھی اسی طرح ری ڈیزائن کیا جائیگا تاکہ یہاں بھی ٹریفک جام ہونے کا دیرینہ مسئلہ حل ہوتا۔ لیکن اس نہایت اہم چوک کو نظر انداز کر دیا گیا جس کا نتیجہ یہ ہو گا کہ ٹریفک جام کا جو سلسلہ شالا مار باغ کے چوک میں ہوتا تھا اب وہی مناظر چوک سک نہر پر دیکھنے کو ملیں گے اس چوک سے محمود بوٹی، شالا مار ٹاﺅن، کوٹلی اور داروغہ والا کی سمت سے آنے والی ہزاروں گاڑیاں گزرتی ہیں جو اس چوک میں کوئی سسٹم نہ ہونے کی وجہ سے ٹریفک جام کا باعث بنتی ہیں چنانچہ اس امر کی اشد ضرورت تھی کہ اس چوک میں بھی سائیڈ روڈز بنتیں اور مناسب فاصلہ پر یوٹرن بنائے جائے تاکہ ٹریفک کی روانی میں کوئی رکاوٹ نہ آتی۔ خادم اعلیٰ پنجاب سے گزارش ہے کہ مندرجہ بالا گزارشات کے پیش نظر چوک سک نہر کو بھی ری ڈیزائن کیا جائے تاکہ یہ سارا علاقہ ٹریفک کی روانی کے حوالے سے مثالی قرار پائے۔(سید امجد علی، 5/6 شالا مار ٹاﺅن لاہور)

ڈاک ایڈیٹر

ڈاک ایڈیٹر

ای پیپر-دی نیشن