• news

کراچی سے لاپتہ شخص کو بازیاب کرا کے پیش کیا جائے: سپریم کورٹ

کراچی (سٹاف رپورٹر) سپریم کورٹ نے کراچی سے لاپتہ شہری کو بازیاب کرا کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ درخواست گزار عامر ابڑو نے مؤقف اختیار کیا تھاکہ سہراب گوٹھ سے پولیس نے میرے بھائی ممتاز ابڑو کو 10 ستمبر 2013 کو گرفتار کیا اور تاحال گرفتاری ظاہر نہیں کی۔ سندھ ہائی کورٹ میں بھی اس حوالے سے درخواست دائر کی گئی تو عدالت کو پولیس نے بتایا کہ ممتا ابڑو کے خلاف پولیس مقابلے کے 10 مقدمات درج ہیں اور ملزم ان تمام مقدمات میں مفرور تھا جس پر سندھ ہائی کورٹ نے ہماری درخواست نمٹا دی تھی۔ پولیس حکام نہ تو کسی عدالت میں پیش کر رہے ہیں اور نہ ہی مقدمات کی تفصیلات سے آگاہ کیا جا رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن