• news

تحریک انصاف کا ایجنڈا طاہرالقادری سے مختلف ہے: محمودالرشید

لاہور (خصوصی نامہ نگار) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ طاہر القادری اور تحریک انصاف کا الگ الگ ایجنڈا ہے مگر ہم بھی انتخابی اصلاحات چاہتے ہیں ‘پنجاب حکومت اپوزیشن کے احتجاج سے خوفزدہ ہے مگر وہ ڈنڈے کے زور پر نہیں صر ف کارکردگی دکھا کر ہی حکومت کر سکتی ہے۔ منگل کے روز پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاںمحمود الرشید نے کہاکہ ہم نے کبھی بھی کسی کے ایسے ایجنڈے کی حمایت نہیں کی جو آئین و قانون سے متصادم ہو تحریک انصاف ہمیشہ آئین و قانون کی بات کرتی ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ آئین و قانون کی حکمرانی سے ہی جمہوریت مضبو ط ہو گی ۔انہوں  نے کہاکہ انتخابی اصلاحات ملک کی مضبوطی اور عوام کے ووٹ کے تحفظ کیلئے انتہائی ضروری ہے اور حکومت کو ہر صورت انتخابی اصلاحات کرنا ہوںگی۔انہوں نے کہاکہ اپنی ناقص کارکردگی کی بناء پر حکومت اپوزیشن کے احتجاج سے خوفزدہ ہے اور طاقت کے ذریعے اپوزیشن کو دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے مگر حکومت اس میں کامیاب نہیں ہوگی۔

ای پیپر-دی نیشن