• news

سپریم کورٹ کا حیدر آباد میں جنگلات کی 1446 ایکڑ اراضی محفوظ بنانیکا حکم

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سپریم کورٹ نے سندھ حکومت کو حیدر آباد میں جنگلات کی 1446 ایکڑ زمین محفوظ بنانے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں حیدرآباد میں جنگلات کی 1446 ایکڑ زمین پر قبضے کے معاملے کی سماعت کی۔ ڈپٹی کمشنر حیدرآباد اور کنزرویٹر فاریسٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ فریقین کا موقف سننے کے بعد عدالت نے حیدرآباد میں جنگلات کی 1446 ایکڑ زمین کو محفوظ کرنے کا حکم دیتے ہوئے ایڈووکیٹ جنرل سندھ کو ہدایت کی کہ حکومت سندھ اس زمین پر شجرکاری کیلئے محکمہ جنگلات کو فنڈز فراہم کرے۔

ای پیپر-دی نیشن