میانوالی: نئے کپڑے نہ لیکر دینے پر بیٹے نے باپ کو قتل کر دیا
میانوالی (نامہ نگار )بیٹے نے نئے کپڑے خرید کر نہ دینے پر اپنے باپ کو قتل کر دیا۔ پولیس تھانہ صدر میں محمد صدیق کلو کے بیان پر درج کی گئی ایف آئی آر کی تٖفصیلات کے مطابق نواح وانڈھا پنوں خیلانوالا کے سکونتی محمد صدیق، عبدالحمید اور عبدالعزیز اپنے بھائی محمد حنیف کے گھر شور شرابہ کی آواز سن کر پہنچے تو ان کے بھتیجے محمد نذیر نے اپنے باپ محمد حنیف پر حملہ آور ہونے کیلئے ڈنڈا اٹھا لیا، محمد حینف بھاگ کر کمرے میں داخل ہوا تو ان کے دیکھتے ہی دیکھتے محمد نذیر نے کمرے میں جا کر اپنے باپ کے سر میں ڈنڈے سے پے درپے وار کئے جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہو گیا اور ضربات کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ ملزم فرار ہوگیا۔ وجہ عناد یہ بیان کی گئی ہے کہ مقتول باپ ملزم بیٹے کو نئے کپڑے لے کر نہ دیتا تھا۔ پولیس نے مقتول کے بھائی محمد صدیق کے بیان پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔