• news

لاپتہ افراد کیس: سوالوں کے جواب نہیں ملے، پشاور ہائیکورٹ نے سرکاری رپورٹ واپس کردی

پشاور(این این آئی) پشاور ہائی کورٹ نے عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری فاٹا کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ پشاور ہائی کورٹ میں لاپتہ 76 افراد کے کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس مظہر عالم میاں خیل اور جسٹس ملک منظور حسین کے روبرو ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل وقار احمد نے 130 افراد سے متعلق رپورٹ جمع کرائی۔ لاپتہ افراد سے متعلق محکمہ داخلہ کی خفیہ رپورٹ بھی پیش کی گئی۔ چیف جسٹس نے کہا عدالت نے جو سوالات اٹھائے تھے، ان کے جوابات نہیں دیئے گئے اس کے ساتھ ہی عدالت نے رپورٹ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کو واپس کردی اور پندرہ روز کے اندر وضاحتی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔ پشاور ہائی کورٹ نے فاٹا حکام سے حراستی مراکز میں موجود قیدیوں کی تفصیلات طلب کی تھی تاہم فاٹا سیکرٹریٹ کی جانب سے کوئی نمائندہ عدالت پیش نہیں ہوا۔

ای پیپر-دی نیشن