• news

کراچی کے صحافی کی خیبر پی کے میں گمشدگی سندھ ہائیکورٹ نے وزارت داخلہ، خارجہ کو نوٹس جاری کر دیئے

کراچی (این این آئی) سندھ ہائی کورٹ نے مقامی صحافی کے لاپتہ ہونے سے متعلق درخواست پر وزارت داخلہ اور خارجہ کو نوٹس جاری کردیئے۔ نجی چینل کے فیض اللہ خان کی اہلیہ نے درخواست دائر کی تھی کہ ان کے شوہر پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کے سلسلے میں خیبر پی کے گئے اور وہاں سے لاپتہ ہوگئے اور ان کا کوئی پتہ نہیں چل رہا تھا کہ ان کے دفتر سے معلوم ہوا کہ ان کو افغان ایجنسی نے گرفتار کرلیا ہے جبکہ وزارت خارجہ نے ان کو باقاعدہ اس معاملے کی اطلاع نہیں دی جس کی وجہ سے اہل خانہ شدید ذہنی ازیت کا شکار ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن