• news

کابینہ کی نجکاری کمیٹی کا اجلاس، پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کے حصص فروخت کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کے حصص فروخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کا فیصلہ وزیر سائنس و ٹیکنالوجی زاہد حامد کی زیر صدارت کابینہ کی نجکاری کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔ حصص کی فروخت 26 سے 27 جون تک ہوگی۔ پی پی ایل کے 5 فیصد حصص مقامی سٹاک مارکیٹ میں فروخت ہوں گے۔ فی حصص ابتدائی قیمت 205 روپے رکھی گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن