ینگ ڈاکٹرز کا پنجاب کے ہسپتالوں میں جاری ہڑتال ختم کرنے کا اعلان
لاہور(کامرس رپورٹر) ینگ ڈاکٹرز نے پنجاب کے ہسپتالوں میں جاری ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ آج سے سرکاری ہسپتالوںکے شعبہ بیرونی مریضاںمعمول کے مطابق کھل جائیں گے ۔ سروس سڑیکچر پر عمل درآمد ، سیکورٹی کے بہتر سہولیات اور ان پیڈ سیٹوں کو پیڈ کرنے کے مطالبات کے لیے پر امن احتجاج جاری رہے گا۔اگر حکومت نے ان مطالبات کو نہ مانا تو عیدالفطر کے بعد بھرپور احتجاجی تحریک چلائی جائے گی اور شعبہ بیرونی مریضاںکے ساتھ ان ڈور بھی بند کرنا پڑا تو یہ اقدام بھی اٹھائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر ڈاکٹر اجمل رائو ،ترجمان ڈاکٹر عامر بندیشہ و دیگر نے میو ہسپتال میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔