• news

افغانستان: ہلمند میں لڑائی اور آپریشن‘ 7 پاکستانیوں سمیت 100 طالبان مارے گئے

کابل(این این آئی)افغانستان کے صوبہ ہلمند میں 800طالبان نے مختلف اضلاع میں پھیل کر حکومتی اورغیرملکی فورسزکے خلاف زمینی جنگ چھیڑ دی جس کے نتیجے میں100طالبان شہید،21سیکورٹی فورسزکے اہلکاروں سمیت66شہری ہلاک ہوگئے۔  آپریشن کے دوران افغان سیکورٹی فورسزنے طالبان کے قبضہ سے متعددخطرناک قسم کے ہتھیار،اسلحہ اوربارودی مواد بھی برآمد کرلیاجبکہ زیر زمین دباکردھماکہ کرنے کے لیے استعمال ہونے والی سات ڈیوائسز بھی برآمد کرکے ناکارہ بنادی گئیںتاہم طالبان کی جانب سے ان کارروائیوں بارے کوئی بیان سامنے نہیں آیااورنہ ہی کسی طالبان رہنماء نے اس پر کوئی ردعمل ظاہر کیاہے،بھارتی میڈیاکے مطابق افغان صوبہ ہلمند کے گورنر کے ترجمان عمرزواک نے کہاکہ طالبان نے صوبہ ہلمند کے موسی قلعہ،کاجاکی اورنوازاد ضلع میں فورسزکے ساتھ ا اچانک لڑائی کاآغازکردیا۔  اس دوران 45شہری،21سیکورٹی فورسزکے اہلکاراور100سے زائد طالبان جنگجو مارے گئے۔ قبل ازیں افغان وزارت داخلہ نے جاری ایک بیان میں کہاکہ افغان فورسزکے مشترکہ آپریشن کے دوران سات پاکستانی جنگجومارے گئے۔

ای پیپر-دی نیشن