رانا مشہود کا موبائل چوری‘ اعلیٰ حکام سے کالز اور ایس ایم ایس کا ریکارڈ موجود ہے: ذرائع
لاہور(آئی این پی) پنجاب کے وزیر قانون رانا مشہو د خان کا موبائل فون چوری ہو گیا جس میں حکام سے کالز اور ایس ایم ایس کا ریکارڈ موجود ہے۔ ذرائع کے مطابق موبائل ان کی گاڑی سے چوری ہوا۔ رانا مشہود نے موبائل چوری ہونے کی اطلاع پنجاب پولیس کے سائبر کرائم ڈیپارٹمنٹ کو دیدی ہے۔