بغیر سرچ وارنٹ، موبائل فون کی تلاشی نہیں لی جا سکتی، امریکی عدالت کا حکم
واشنگٹن (اے پی اے) امریکہ کی عدالت عظمیٰ نے متفقہ طور پر فیصلہ دیا ہے کہ پولیس گرفتار ملزموں کے موبائل فون کی بغیر سرچ وارنٹ کے تلاشی نہیں لے سکتی۔ تاہم عدالت نے توجہ دلائی کہ کچھ ہنگامی نوعیت کی صورتحال میں، وارنٹ کے بغیر تلاشی لینے کی اجازت دی جا سکتی ہے۔