• news

طالبان غیر ملکی مفادات کی خاطر افغان شہریو ں کا قتل عام بند کردیں،کرزئی

کابل (آئی این پی + نوائے وقت رپورٹ+اے پی پی)افغان صدر حامد کرزئی نے ایک بار پھر طالبان پر زور دیا ہے کہ وہ غیر ملکی مفادات کی خاطر خواتین اور بچوںسمیت افغان عوام  کا قتل عام بند کردیں۔بدھ کو افغان میڈیا کے مطابق صوبہ ہلمند میں دشمن کی کارروائیوں کے دوران خواتین اور بچوں سمیت متعدد شہری جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ بڑی تعداد میں لوگ اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ امریکی محکمہ دفاع نے جنرل جان کیمبل کو افغانستان میں امریکی قیادت میں تعینات بین لااقوامی فوج کا نیا کمانڈر مقرر کر دیا۔ ا فغانستان میں امریکی ڈرون گر گیا۔

ای پیپر-دی نیشن