پولیس پر طاہر القادری کی ’’کمانڈو فورس‘‘ نے حملہ کیا: ’’اُمت‘‘ کا دعویٰ
کراچی (خصوصی رپورٹ) روزنامہ اُمت کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسلام آباد میں پولیس پر طاہر القادری کی ’’کمانڈو فورس‘‘ نے حملہ کیا۔
حملہ آور کھوکھر ہائوس میں چھپے ہوئے تھے۔ پتھر اور آہنی ڈنڈے برسا کر 102 پولیس اہلکاروں کو زخمی کردیا۔ زخمی کانسٹیبل فرخ نے بتایا والدہ نے طاہر القادری کے کارکنوں کو بددعائیں دی ہیں۔ سب انسپکٹر رب نواز نے کہا دونوں بازو اور ہاتھ توڑ دیئے۔ ایسا پرتشدد جلوس کبھی نہیں دیکھا۔