وزیر اعظم سندھ میں اقلیتوں کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے اقدامات کریں : امریکی ایوان نمائندگان
واشنگٹن (آئی این پی) امریکی ایوان نمائندگان کے پانچ ارکان نے وزیراعظم نوازشریف کو خط لکھا ہے جس میںانہوں نے سندھ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان میں ہندوئو ں ،عیسائیوں اور دیگر مذہبی اقلیتوں کی حفاظت یقینی بنائی جائے۔