بھارت : ٹریک پر دھماکہ ، راجدھانی ایکسپریس کی 12 بوگیاں الٹ گئیں،4 افراد ہلاک،10 زخمی
نئی دہلی ( بی بی سی +اے ایف پی) بھارت کی شمال مشرقی ریاست بہار میں چھپرا ضلع کے نزدیک ملک کی اہم ترین ٹرین راجدھانی کی12بوگیاں پٹٹری سے اتر گئیں۔4 افراد ہلاک جبکہ 10 مسافر زخمی ہوگئے ۔یہ ٹرین دارالحکومت دہلی سے شمال مشرقی ریاست آسام جا رہی تھی۔ گوٹرن گنج سٹیشن پر حادثہ ہوگیا۔ریلوے بورڈ کے صدر ارونیندر کمار نے بتایا کہ مرنے والوں کو دو لاکھ کا معاوضہ دیا جائے گا۔ ریلوے ٹریک پر دھماکہ ہونے سے حادثہ پیش آیا۔پولیس نے اس حادثے میں کسی قسم کی سازش یا ریاست میں متحرک ماؤنواز علیحدگی پسندوں کی کارروائی سے انکار کیا ہے۔