• news

طاہر القادری نے مصطفوی انقلاب کی بجائے جمہوری انقلاب کا نعرہ اپنا لیا ہے: مولانا غلام محمد سیالوی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) چیئرمین قرآن بورڈ پنجاب اور مرکزی سربراہ مجلس علماء اہل سنت پاکستان مولانا غلام محمد سیالوی نے جامع غوثیہ نوریہ سبزہ زار میں علماء  مشائخ کے وفد سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی عوامی تحریک کے قائد نے "  مصطفوی انقلاب  "  کا مطالبہ کیا تھا جب کہ چوہدری برادران اور شیخ رشید کے ساتھ اتحاد کے بعد انہوں نے اس نعرہ  کوچھوڑ کر  نیا نعرہ  " جمہوری انقلاب " کا لگادیاہے لہذا پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان کو چاہیے کہ وہ حکومت کے بجائے اپنے قائدکے خلاف نعرے بازی اور جلسے جلوسوں میں احتجاج کریں

ای پیپر-دی نیشن