• news

پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن نے جنوبی پنجاب کے عوام کیلئے کچھ نہیں کیا: اعجاز چودھری

لاہور(خصوصی رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف  پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری نے کہاہے کہ جنوبی پنجاب کے عوام تحریک انصاف کے ساتھ ہیں ،27 جون کا جلسہ جنوبی پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا،   پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ (ن)نے جنوبی پنجاب کی عوام کے لئے کچھ نہیں کیا، دھاندلی کی پیدوار حکمران ٹولہ عوام کی امنگوں پر پورا نہیں اتر سکا، موجودہ حکمرانوں نے غریب عوام کا جینا مشکل کردیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن