طاہر القادری کے اثاثوں کی تفصیلات دی جائیں:ایف آئی اے کا الیکشن کمشن کو خط
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے عوامی تحریک کے رہنما طاہر القادری کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ، طاہر القادری کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کر لی گئی ہیں۔ ایف آئی اے نے الیکشن کمشن کو ایک خط لکھا ہے جس میں عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔ خط میں الیکشن کمشن سے طاہر القادری کی جماعت کا آئین ان کی سیاسی جماعت کی رجسٹریشن کی دستاویزات طلب کی ہیں جبکہ طاہر القادری کے کاغذات نامزدگی کی نقول بھی مانگی گئی ہیں۔ خط میں ایف آئی اے نے الیکشن کمشن سے طاہر القادری کے خلاف تحقیقات میں تعاون بھی مانگا ہے۔