طاہر القادری مشترکہ پریس کانفرنس میں اپنی بات کرکے اندر چلے گئے آپ خود کو خمینی سمجھ کر آئے تھے لگتا ہے ہوا نکل گئی صحافی، اس پر اتوار کو بات کرینگے: طاہر القادری
لاہور (خصوصی رپورٹر) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری اپنے مہمان سیاستدانوں کے ساتھ شروع کی جانے والی پریس کانفرنس میں اپنی بات کرکے گھر کے اندر چلے گئے۔ انہوں نے سیاستدانوں سے کہا کہ وہ اب اپنی بات کرلیں۔ طاہر القادری نے صحافی کے اس سوال پر کہ آپ خود کو امام خمینی سمجھ کر آئے تھے اب لگتا ہے ہوا نکل گئی۔ انہوں نے کہا کہ اتوار کو اے پی سی ہے اس میں بات کرینگے۔