طاہرالقادری جلدی میں تھے ساتھ چھوڑ کر نہیں گئے: پرویزالٰہی
لاہور (آن لائن) ق لیگ کے رہنما چوھدری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ طاہرالقادری ان کا ساتھ چھوڑ کر نہیں گئے وہ صحافیوں کے مزید سوالات کا جواب نہیں دینا چاہتے تھے اور جلدی میں تھے، اس لئے چلے گئے ان کی جگہ ہم نے صحافیوں کو جواب دیا۔ 10نکات پر بات کرنے کیلئے 10گھنٹے درکار ہیں، ان نکات پر پھر بھی صحافیوں نے ہمارا راستہ روک لیا تھا، طاہرالقادری جلدی میں تھے اور صحافی ان سے مزید سوالات پوچھنا چاہتے تھے۔ انہوں نے ہمیں میڈیا سے بات کرنے کا کہا اور ان کی جگہ صحافیوں کے سوالات کا ہم نے جواب دیا۔