• news

عمر اکمل سے ٹیکس وصولی کیلئے محکمہ انکم ٹیکس کا 26 بنکوں کو خط ارسال

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) محکمہ انکم ٹیکس نے کرکٹرز سے ٹیکس وصول کرنے کیلئے بنکوں کو خط لکھ دیا۔ محکمہ انکم ٹیکس نے کرکٹر عمراکمل سے ٹیکس وصولی کیلئے 26 بنکوں کو خط لکھا۔ کپتان مصباح الحق کو 39 لاکھ روپے ٹیکس وصولی کیلئے نوٹس جاری کر دیا۔ کپتان مصباح الحق نے ٹیکس ادائیگی کیلئے وقت مانگ لیا۔ اظہر علی 25 لاکھ اور حفیظ کو 37 لاکھ روپے ٹیکس جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن