مذاق میں پیشکش، سعودی شہری کو سچ مچ شادی کرنا پڑگئی
ریاض (اے این این) ایک شادی شدہ سعودی شہری کو مذاق ہی مذاق میں ایک نئی دلہن مل گئی۔ سعودی شہری اپنی ہمشیرہ کی تقریب منگنی میں شریک تھا کہ دوستوں نے کہا وہ ایک بوڑھے مہمان سے کہے وہ ان کی بیٹی سے شادی کر سکتا ہے۔ بوڑھے مہمان کو تجویز پر حیرت ہوئی تاہم اس نے تجویز کو قبول کرتے ہوئے نکاح خواں کو بلا لیا جو اتفاق سے تقریب میں ہی موجود تھا۔ منگنی کی تقریب کے اچانک تقریب شادی میں تبدیل ہو جانے سے سب حیران رہ گئے۔