ایم ڈی پیپکو کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
لاہور (نیوزرپورٹر) ایم ڈی پیپکو زرغام اسحاق کوبری کارکردگی پر عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ جوائنٹ سیکرٹری وزارت پانی و بجلی عمران احمد کو ایم ڈی پیپکو کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے۔