• news

این اے 118 میں جعلی ووٹوں، دھاندلی کے اعتراف کی خبر غلط ہے: ترجمان نادرا

اسلام آباد (اے این این) نادرا نے  الیکشن ٹربیونل کو دی گئی رپورٹ میں این اے 118 میں جعلی ووٹوں اور  دھاندلی کا اعتراف کئے جانے سے متعلق میڈیارپورٹ کی تردید کر دی۔ ترجمان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ الیکشن ٹربیونل کو دی گئی رپورٹ میں این اے 118 میں دھاندلی یا جعلی ووٹوں کا کوئی ذکر نہیں۔ نادرا نے الیکشن ٹربیونل کی طرف سے حاصل مینڈیٹ کے تحت ووٹوں کی تصدیق کا عمل یکم سے 17 اپریل 2014ء کو مکمل کرلیا تھا، بیگ کھولنے اور گنتی کا عمل جسٹس منیر احمد مغل کی موجودگی میں ہوا۔ نادرا کے ایک افسر شہزاد کے تبادلے کا مذکورہ رپورٹ سے کوئی تعلق نہیں۔

ای پیپر-دی نیشن