• news

اس سال زکوٰۃ کا نصاب 38 ہزار 810 روپے ہو گا: سٹیٹ بنک

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ)  سٹیٹ بنک کے مطابق اس سال  زکوٰۃ کا نصاب 38 ہزار 810 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ یکم رمضان میں جس  سیونگ  اکائونٹ  میں 38 ہزار 810 روپے ہوں گے اس سے زکوٰۃ ضرور کٹے گی۔کرنٹ اکائونٹ اور سیلری اکائونٹ پر زکوٰۃ نہیں کاٹی جائے گی۔ بچت کھاتوں پر یکم رمضان کو زکوٰۃ کاٹی جائے گی۔ گذشتہ سال زکوٰۃ کا نصاب 41ہزار 872روپے تھی۔

ای پیپر-دی نیشن