مودی سرکار کا ایک ماہ مکمل حسینہ واجد کو خط، دورہ بھارت کی دعوت دیدی
نئی دہلی (نیوز ڈیسک) انتہا پسند نریندر مودی کی نوزائیدہ بھارتی سرکار نے ایک مہینہ مکمل کر لیا 30 روز پورے ہونے پر ٹویٹر کے ذریعے پیغام میں بھارتی وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ماضی کی حکومتیں 30 نہیں 100روز تک ہنی مون پیریڈ کے مزے اڑاتی رہیں مگر ان کی حکومت نے ایسا نہ کیا حد تو یہ ہے کہ ابھی حکومت کو قائم ہوئے 100گھنٹے ہی گزرے تھے کہ الزامات لگنے شروع ہو گئے انہوں نے کہا کہ انہیں حکومت پر سیاسی مخالفین کے لگائے الزامات کی پرواہ نہیں بلکہ وہ عوام کی خدمت اور ملکی بہتری کے جذبے سے کام کرتے رہیں گے۔ دریں اثناء بھارتی وزیر اعظم نے بنگلہ دیشی ہم منصب حسینہ واجد کو بھیجے خط میں دورہ بھارت کی دعوت دے ڈالی یہ خط گزشتہ روز بنگلہ دیش کے دورے پر گئی بھارتی وزیر خارجہ ششما سوراج نے حسینہ واجد سے ملاقات کے دوران ان کے حوالے کیا خط میں مودی نے لکھا ہے کہ بنگلہ دیش ہمارے لئے محض ایک ہمسایہ نہیں بلکہ ہماری تہذیب ثقافت اور زبان مشترکہ وراثت ہیں ہم بنگلہ دیش سے تعلقات کو مزید مستحکم کریں گے۔