• news

شجاعت اور حسن محی الدین پر مشتمل کمیٹی اے پی سی بلانے میں ناکام رہی

لاہور (خصوصی رپورٹر) ق لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت حسین اور ڈاکٹر طاہر القادری کے صاحبزادے حسن محی الدین پر مشتمل دو رکنی کمیٹی گزشتہ روز اے پی سی بلانے میں ناکام ہوگئی ہے۔ اس کی دعوت پر صرف مجلس وحدت المسلمین کے ایک رہنما اور سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ احمد رضا ہی آئے جبکہ عوامی تحریک اور ق لیگ کے قائدین کی کثیر تعداد موجود تھی۔ اس لئے فیصلہ کیا گیا کہ اتوار کو زیادہ تیاری کے ساتھ اے پی سی بلائی جائے۔

ای پیپر-دی نیشن