لاپتہ کیس: پشاور ہائیکورٹ میں جواب داخل نہ کرنے پر وزارت دفاع، داخلہ کی سرزنش
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) پشاور ہائی کورٹ میں لاپتہ افراد کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے ہنگو کے لاپتہ طاہر کے معاملے پر برہمی کا اظہار کیا۔ جسٹس مظہر عالم میاں خیل نے کہا کہ ایک سال سے نوٹس جاری کر رہے ہیں آپ کو پرواہ ہی نہیں۔ جواب داخل نہ کرنے پر وزارت دفاع، وزارت داخلہ اور سیکرٹری داخلہ کو سرزنش کی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ لاپتہ طاہر کے خاندان کا سامنا نہیں کر سکتے۔ اگر یہ یہاں سے بھی مایوس گئے تو کہاں جائیں گے۔