• news

لاہور میں لاکھوں کی وارداتیں، قصور میں مزاحمت پر شہری قتل، اہل علاقہ نے ڈاکو مار دیا

لاہور + پھولنگر (نامہ نگار+ نمائندہ نوائے وقت) لاہور کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔ غازی آباد اصغر پارک کے رہا ئشی نقاش کے گھر سے10 لاکھ روپے، جوہر ٹاؤن ایف بلاک سے ڈاکٹر ندیم کے گھر سے 7 لاکھ روپے، ٹاؤن شپ میں عابد کے گھر سے 5 لاکھ کی نقدی، زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ ڈاکوؤں نے غازی انٹر چینج رنگ روڈ پر نیلی بتی والی گاڑی میں سوار چار پولیس وردیوں میں ملبوس ڈاکوؤں نے ناکہ لگا کر شیخ مدثر، فیصل مسعود، منا، محمود اور حبیب سے اڑھائی لاکھ روپے اور6 موبائل فون، شالیمار میں کاشف سے 2لاکھ 50ہزار اور موبائل فون، سندر میں شریف سے نقدی و گاڑی، ڈیفنس اے میں تاجر سے پونے تین لاکھ روپے اور موبائل فون، ماڈل ٹاؤن بی بلاک میں اکبری جنرل سٹور سے تیس ہزارروپے اور موبائل فون، شفیق آباد کھوکھر ٹاؤن میں جاوید کے سٹور سے ایک لاکھ دس ہزارروپے اور موبائل فون، نواب ٹاؤن میں شہباز سے 1لاکھ 30ہزار روپے اور موبائل فون، رائیونڈ میں سعید سے 1لاکھ 50ہزار روپے اور موبائل، ماڈل ٹاؤن میں ساجد سے 90ہزار روپے کی نقدی و موٹر سائیکل، جوہر ٹاؤن میں علی سے 35ہزار روپے اور موبائل فون، ساندہ میں طالب سے 40ہزار روپے اور موٹر سائیکل، غالب مارکیٹ میں صادق سے 42ہزار روپے، گرین ٹاؤن میں عمران سے 55ہزار روپے اور موبائل فون، گلشن راوی میں تنویر سے 54ہزار روپے اور گھڑی، سمن آباد میں عمیر سے 28ہزار روپے اور موبائل فون، باغبانپورہ میں غلام حسین سے 20ہزار روپے و موٹر سائیکل، گلشن راوی میں ذوالفقار سے 18ہزار روپے اور موبائل فون، ساندہ میں عامر سے 18ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا۔ چوروں نے موچی گیٹ مدینہ باڑہ مارکیٹ شاہ عالم میں جہانزیب خان کی دکان سے 33لاکھ روپے کا سامان چوری کر لیا۔ چوروں نے اقبال ٹاؤن میں ناصر کی گاڑی جبکہ شمالی چھاؤنی میںعبید گجر پورہ میں ارسلان، شاہدرہ میں شرجیل، جوہر ٹاؤن میں واجد، جنوبی چھاؤنی میں اشرف، اقبال ٹاؤن میں احسن، گلبرگ میں اکبر، ٹاؤن شپ میں شہزاد، ساندہ میں غلام، غازی آباد میں فیضان، شالیمار میں شاہد، سبزہ زار میں نوید، ستو کتلہ میں صدیق، شادمان میں آصف، جوہر ٹاؤن میں غفور، اچھرہ میں امیر نواز، فیصل ٹاؤن میں نصیر اور نشتر کالونی میں عبید کی موٹر سائیکلیں چوری کر لیں۔ قصور سے نمائندہ نوائے وقت اور نامہ نگار کے مطابق گذشتہ رات سات ڈاکو فرخ سعید کے گھر گھس آئے اور گھر سے پانچ تولے طلائی زیورات، نقدی، بندوق اور دیگر سامان لوٹ کر جانے لگے تو فرخ سعید نے مزاحمت کر دی جس کے نتیجہ میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے فرخ سعید ہلاک ہو گیا۔ نواحی گاؤں تلونڈی کے قریب چار ڈاکوؤں نے موٹرسائیکل سوار سردار علی، اس کے بھائی رمضان اور بلال کو روکا تو انہوں نے مزاحمت کر دی جس پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی سردار علی زخمی ہو گیا تاہم فائرنگ کی آواز اور سردار علی کے شور پر اہل محلہ جمع ہو گئے جنہوں نے تشدد کا نشانہ بنا کر بصیر پور کے رہائشی بوٹا نامی ڈاکو کو ہلاک کر دیا۔ لاہور کے علاقے ساندہ میں کامران اور اس کی والدہ سے تین لاکھ روپے، ایک ہزار درہم اور طلائی زیورات لوٹ لئے۔

ای پیپر-دی نیشن