• news

پاک فوج نے دہشت گردوں کو گلے سے پکڑ لیا ہے: کور کمانڈر سدرن

کوئٹہ(این این آئی) کور کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں پاک فوج نے دہشت گردوں کو گلے سے پکڑ لیا ہے، پوری قوم دہشت گردوں کیخلاف متحد ہے، کرائے کے قاتل دین کا غلط استعمال کرکے اور علیحدگی پسندی کے رجحان کو بڑھا کر ملک میں انتشار پیدا کرنا چاہتے ہیں، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے اور فوج کی پشت پر کھڑی ہے دہشت گرد پرامن شہریوں اور سکیورٹی اداروں کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں، تربیت یافتہ پولیس اہلکار انکے وار کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے گزشتہ روز اعلیٰ تربیت مکمل کرنے والے پولیس اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ نے کہا کہ بلوچستان کے بہادر پولیس اہلکاروں کو دیکھ کر حوصلہ بلند ہوا ہے۔ سکیورٹی اداروں سمیت 50ہزار افراد دہشت گردی میں مارے گئے جب تک قوم کے بیٹے زندہ ہیں پرچم سرنگوں نہیں ہوگا۔
کور کمانڈر سدرن

ای پیپر-دی نیشن