• news

نواز شریف نے ڈیجیٹلائزڈ پاکستان کوڈ کا افتتاح کردیا تمام ملکی قوانین کو ویب پر ڈال دیا گیا: ترجمان وزیراعظم ہائوس

 اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے ڈیجیٹلائزڈ  پاکستان کوڈ  کا  افتتاح کردیا ۔ ترجمان وزیراعظم  ہائوس کے مطابق  وزیراعظم نے ملکی قوانین کی ڈیجیٹل  کاپی ڈیجیٹلائز ڈ پاکستان کوڈ کا افتتاح کیا ہے  یہ کوڈ  وزارت قانون و انصاف  کی طرف سے تیار کیا گیا ہے وزارت قانون و انصاف کی طرف سے  تیار کئے جانے والے اس ڈیجیٹلائزڈ  کوڈ کے تحت  پاکستان کے تمام قوانین کو ویب پر ڈال دیا گیا ہے تمام  ملکی قوانین  اور ضوابط  اب سافٹ کاپی میں دستیاب ہوں گے۔  ڈیجٹلائز  پاکستان کوڈ  سے متعلق وزیراعظم کا کہنا ہے کہ  ملکی قوانین کو الیکٹرانک  کی شکل دینے سے انصاف کی فراہمی کا عمل تیز ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سستے انصاف کی فراہمی میں بار کا اہم کردار ہے۔
ڈیجیٹلائزڈ کوڈ / افتتاح

ای پیپر-دی نیشن