عمران کودعوت ، وزیر اعظم کا دوہرا معیار ہے: خورشید شاہ
سکھر (نوائے وقت رپورٹ) اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ملک میں جاری توانائی کا بحران صرف میاں صاحب کی وجہ سے ہے۔ طاہر القادری نے اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی ہے شرکت کا فیصلہ قیادت سے مشاورت کے بعد کریں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی پی پی کی جانب سے آئی ڈی پیز کیلئے سندھ میں کیمپ قائم کئے جائیں گے۔ بھاشا دیامیر اور نیلم جہلم منصوبے ہم نے شروع کئے ایک سوال پر کہا کہ وزیراعظم کو پتہ تھا کہ عمران متاثرین کے کیمپ کے دورے پر نہیں جائیں گے تمام سیاسی جماعتوں کو دعوت دینی چاہئے تھی۔عمران کودعوت ، وزیر اعظم کا دوہرا معیار ہے۔