• news

جوڈیشل کمشن کا اجلاس، وفاقی شرعی عدالت میں ججز کیلئے 4 ناموں کی سفارش

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا۔ کمیشن نے وفاقی شرعی عدالت میں ججز لگانے کیلئے چار ناموں کی سفارش کردی۔ کمیشن نے ججز تعیناتی کی سفارش پارلیمانی کمیٹی کو بھجوا دی ہے۔ اجلاس میں سپریم کورٹ کے سینئر ججز، وزیر قانون اور اٹارنی جنرل نے شرکت کی۔ جن ناموں کی سفارش کی گئی، ان میں جسٹس (ر) ریاض خان، جسٹس (ر) نجم الحق، ایڈووکیٹ ظہور احمد شہوانی کے نام شامل ہیں جبکہ جسٹس فدا حسین کی مدت ملازمت میں توسیع کی سفارش کی گئی ہے۔
جوڈیشل کمیشن اجلاس

ای پیپر-دی نیشن