• news

سانحہ ماڈل ٹائون: وزیراعلیٰ، رانا ثنائ، آئی جی، 500 پولیس افسروں، اہلکاروں پر مقدمہ قتل کی درخواست پر سماعت بغیر کارروائی کے 30 جون تک ملتوی

لاہور( اپنے نامہ نگار سے) سیشن عدالت لاہور میں وزیراعلیٰ شہباز شریف، سابق وزیر قانون رانا ثناء اللہ، آئی جی پنجاب  کے علاوہ پانچ سو پولیس افسروں اور اہلکاروں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر سماعت بغیر کارروائی کے 30 جون تک ملتوی کر دی گئی۔ مقامی شہری نعمان کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے ماڈل ٹاون واقعہ میں نہتے شہریوں کا قتل عام کیا جس کی تمام تر ذمہ داری وزیراعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب سمیت آپریشن میں حصہ لینے والے پولیس افسروں اور اہلکاروں پر عائد ہوتی ہے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غفار مہتاب کے چھٹی پر ہونے کی بنا پر مقدمہ کی مزید کارروائی نہ کی جا سکی۔
سماعت/ ملتوی

ای پیپر-دی نیشن