• news

خطرے کو انگریزی میں ڈینجرکہتے ہیں یہ رسک کیا ہوتا ہے؟ وزیراعظم شش و پنج میں پڑ گئے

اسلام آباد (اے این این) ’’خطرے کو انگریزی میں ڈینجرکہتے ہیں یہ رسک کیا ہوتا ہے‘‘، وزیراعظم شش و پنج میں پڑ گئے۔ قرض حسنہ سکیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہاکہ جب میں نے قرضے دینے کا پروگرام بنایا تو مجھے کہا گیاکہ رسک نہ لیں، لوگ پیسے واپس نہیں دیں گے۔ اس موقع پر وزیراعظم نے رسک کا ترجمہ پہلے خطرہ کیا اور پھر یہ کہتے ہوئے کہ خطرے کو تو ڈینجرکہتے ہیں اور اپنے پیچھے بیٹھے لوگوں سے پوچھا رسک کس کوکہتے ہیں جس پرکسی نے جواب دیا خدشے کو۔
نواز شریف/ شش و پنج

ای پیپر-دی نیشن