نواب شاہ: بے نظیر بھٹو کی سالگرہ پر عطیہ کی گئی خون کی 1100 بوتلیں ضائع ہیپاٹائٹس، ٹی بی کے جراثیم کے باعث ضائع کی گئیں: انچارج تھیلیسیمیا سنٹر
نواب شاہ (نوائے وقت رپورٹ) نواب شاہ کے تھیلیسیمیا سنٹر نے جیالوں کے خون سے بھری 1100 بوتلیں ضائع کر دیں۔ سندھ کے مختلف اضلاع میں جیالوں نے بے نظیر بھٹو کی سالگرہ پر خون کی 5 ہزار بوتلیں تھیلسیمیا کے مریضوں کو عطیہ کی تھیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق انچارج تھیلسیمیا سنٹر کا کہنا ہے کہ ضائع کی گئیں 1100 خون کی بوتلوں میں ہیپاٹائٹس بی اور سی کے علاوہ ٹی بی سمیت مختلف امراض کے جراثیم پائے گئے۔
خون بوتلیں ضائع