• news

شیخوپورہ: جیل انتظامیہ کے مبینہ تشدد سے تنگ حوالاتی نے اپنے ہونٹ سی لئے

شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) شیخوپورہ جیل انتظامیہ کے مبینہ تشدد سے تنگ آکر حوالاتی نے احتجاجاً اپنے ہونٹ سی لئے، اسی حالت میں عدالت میں پیش ہوا، علاقہ مجسٹریٹ نے ملزم کا میڈیکل کرانے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق حوالاتی شہباز تھانہ سٹی بی ڈویژن میں درج منشیات کے مقدمہ میں ڈسٹرکٹ جیل میں بند تھا گزشتہ روز علاقہ مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل کی عدالت میں پیش کیا گیا، دوران سماعت جب جج نے ملزم سے سوال کیا تو ملزم سلے ہوئے ہونٹوں کی وجہ سے کوئی جواب نہ دے سکا جبکہ ملزم کے جسم کے دیگر حصوں کو دیکھا گیا تو اس پر وحشیانہ تشدد کے نشانات تھے۔ دوسری طرف رابطہ کرنے پر سپرٹنڈنٹ جیل رضا اللہ خان نے بتایا کہ جیل انتظامیہ نے ملزم پر کوئی تشدد نہیں کیا اور نہ ہی جیل میں ملزم نے ہونٹ سئے ہیں۔
ہونٹ سی لئے

ای پیپر-دی نیشن