پولیس نے فرزانہ کو سکیورٹی کیوں نہ دی کیا عدالتی نوٹس نہیں ملا تھا:چیف جسٹس
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے فرزانہ قتل از خود نوٹس کیس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس نے پوچھا کہ پولیس نے فرزانہ کو سکیورٹی کیوں فراہم نہیں کی اور کیا پولیس کو عدالت کی جانب سے نوٹس نہیں ملا تھا جس پر ڈی ایس پی سیدوالا نے بتایا کہ پولیس کو کوئی نوٹس نہیں ملا اور نہ ہی سکیورٹی مانگی گئی۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ لاہور ہائیکورٹ میں فرزانہ قتل کیس کی سماعت کب ہے جس پر ایس پی انوسٹی گیشن نے بتایا کہ لاہور ہائیکورٹ میں فرزانہ قتل کیس کی سماعت 10 جولائی کو ہے۔ چیف جسٹس نے لاہور ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت ہونے تک فرزانہ قتل از خود نوٹس کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی گئی۔
چیف جسٹس