• news

کئی شہروں میں آندھی، بچے سمیت 2 جاں بحق، 4زخمی، لوڈ شیڈنگ بھی جاری

لاہور (نیوز رپورٹر + نامہ نگاران  ) شورکوٹ، چیچہ وطنی، ہڑپہ، وہاڑی، بصیر پور، میانوالی، خوشاب اور فقیر والی میں آندھی، طوفان، لوڈشیڈنگ بھی جاری رہی۔ گزشتہ شب شورکوٹ اور گردونواح میں شدید آندھی اور طوفان نے تباہی مچا دی، بجلی کے کھمبے گرنے سے نظام درہم برہم ہو گیا، بجلی کی سپلائی معطل ہے، کچے مکانات گر گئے۔ نواحی علاقہ چھ گھگھ میں مکان کی چھت پر موجود کمرہ گرنے سے ایک شخص اللہ دتہ ہلاک دو افراد عمران اور دلمیر زخمی ہو گئے۔ چیچہ وطنی میںگذشتہ رات تیزآند ھی کے با عث پڑوسی کے مکان کا پردہ گر نے سے صحن میں سوئے ہو ئے 10 سالہ بچہ جاں بحق جبکہ والدہ سمیت 4 بچیاں زخمی ہوگئیں۔ مال منڈی کے قریب رحمان بلاک میں واقع اقبال انصاری کی بیوی ثمینہ بی بی اور اس کے بچے 10سالہ شاہد اقبال، 14سالہ ثنا ئ، 9 سالہ عشرت اور 4 سالہ زونیرہ سوئی ہوئی تھیں اچانک تیز آندھی آنے سے پڑوسی کے مکان کا پردہ ان پر آگرا۔ بصیرپور میں گرڈ سٹیشن سے منسلک علاقوں میں بجلی کی20گھنٹے غیراعلانیہ بندش پانچویں روزمیں داخل ہوگئی ہے۔ لاہور میں گزشتہ روز فنی خرابی کی وجہ سے این ٹی ڈی سی کے 220 کے وی گرڈ سٹیشن سیالکوٹ کے 2 آئیسولیٹر خراب ہوگئے جس سے ڈسکہ، نارووال اور اروپ کے گرڈ سٹیشن پر لوڈ شیڈنگ کرنا پڑی۔ اس صورتحال کے بعد منیجنگ ڈائریکٹر این ٹی ڈی سی انجینئر طاہر محمود اور چیف انجینئر جی ایس او آفتاب احمد موقع پر (سیالکوٹ) پہنچ گئے۔ این ٹی ڈی سی انجینئرز نے چار گھنٹے میں دونوں آئیسو لیٹرز کو تبدیل کردیا جس سے گیپکو کے گرڈ سٹیشن نے معمول کے مطابق بجلی کی ترسیل شروع کردی اور صارفین کو لوڈشیڈنگ سے ریلیف ملا۔ نارنگ منڈی میں قیامت خیز گرمی  کے باعث ریٹائر ٹیچر ماسٹر محمد سرور کجلہ انتقال کرگئے۔ بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ  نے عوام کو بے حال کر دیا ہے۔  اسلا م آباد سے اے پی اے کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے مون سون بارشیں جولائی کے پہلے ہفتے سے شروع ہونے کا امکان ہے۔بالائی علاقوں میں مون سون بارشیں منگل سے  شروع ہوں گی۔
آندھی/ لوڈشیڈنگ

ای پیپر-دی نیشن