• news

6 خودکشیاں:لاہور میںباپ کے دوسری شادی پر بیٹے نے زندگی ختم کرلی

لاہور + فیصل آباد + بھلوال + خوشاب ( نامہ نگاران+نمائندہ خصوصی) مختلف وجوہات پر لڑکی سمیت 6 افراد نے زندگی ختم کرلی۔ لاہور میں 20 سالہ بیٹے  نے باپ کے دوسری شادی کرنے  پر دلبرداشتہ ہو کر دریائے راوی میں چھلانگ لگا کرخود کشی کرلی۔ پولیس، غوطہ خوروں  اور دیگر امدادی ٹیموں نے لاش کی تلاش  شروع کر دی ہے۔ باغبانپورہ کے علاقہ  محلہ نصیر آباد  گلی نمبر 4 کے رہائشی قاسم  کے والد  نے 3 روز  دوسری شادی کر لی تھی جس پر قاسم راضی نہ تھا اور والد کے دوسری شادی کرنے پر پریشان تھا۔گذشتہ  روز قاسم چچا شکیل کے ساتھ  بس میں سوار ہو کر  سگیاں میں راوی پل سے گزر رہا تھا  بس رکی تو اچانک بس سے نیچے کود کر دریا میں چھلانگ لگا دی۔ پولیس اور امدادی ٹیموں  کا کہنا ہے کہ قاسم نے چھلانگ کافی اونچائی سے لگائی ہے۔ہو سکتا گہرے پانی کے اندر دھنس گیا ہو۔ گھر میں کہرام مچ گیا۔علاوہ ازیں  فیصل آباد پنجاب میڈیکل کالج میں رہائش پذیر طالب حسین کے اٹھارہ سالہ بیٹے طیب نے والدین سے جھگڑے کے بعد دلبرداشتہ ہو کر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں نگل لیں ایک گھنٹہ زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد چل بسا۔ چک 124 گ۔ب شاہکوٹ کے رہائشی  70 سالہ محمد اسلم کے جوان بیٹے اکثر اوقات آپس میں جھگڑتے رہتے تھے جنہیں اس نے لڑنے سے منع کیا تو بیٹوں نے ادھیڑ عمر باپ سے بدتمیزی شروع کر دی جس سے دلبرداشتہ ہو کر اسلم نے  زہر کھا لیا۔ بھلوال میں ظہورحیات کالونی کے جمشید نے گھریلو جھگڑا کی بنا سندے وال کی آسیہ بی بی نے بھی گھریلو تنازعہ پر زہریلی گولیاں کھالیں۔ خوشاب میں قاضی کالونی جوہر آباد میں ایک ریٹائرڈ فوجی رفیق نے زہریلی گولیاں کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ 
زندگی ختم

ای پیپر-دی نیشن